مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے پر کینیڈا میں اسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے  یوسف جمیل نے والد کی کینیڈا میں طبیعت کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

مولانا طارق جمیل ان دنوں کینیڈا میں ہیں اور وہاں انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ والد کی طبیعت کے حوالے سے ویڈیو بیان میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے، والد کینیڈا میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر سے دور ہونا پریشانی کا باعث ہے، والد کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

Related Posts