مولانا طارق جمیل نے کراچی میں ’ایم ٹی جے‘ کے نام سے فیشن برانڈلانچ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maulana Tariq Jameel launches flagship store in Karachi

کراچی: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کراچی میں اپنے نام سے منسوب ایم ٹی جے فیشن برانڈ لانچ کردیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے رواں سال کاروباری دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرنے کے بعد اپنے نام سے ایک برانڈ قائم کیا تھاجس کا کراچی کے معروف تجارتی مرکز میں باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ دوستوں نے تعاون کے لیے ہاتھ بڑھایا اور ہم نے میرے نام سے ایک برانڈ ایم ٹی جے لانچ کرنے کا ارادہ کیا تاہم اس برانڈ سے کاروبار کا ارادہ نہیں ہےبلکہ اس کی کمائی فاؤنڈیشن پر لگانا چاہتا ہوں۔

انھوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ’مولوی کا تصور ہے کہ وہ بھیک مانگتا ہے اور وہ لوگوں سے مانگتا ہے۔

ہم نے کسی کاروباری نیت سے یہ کام نہیں کیا، کسی کے مقابلے میں نہیں کیا۔‘میری کوشش ہے کہ کم از کم میرے مدارس اس سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں اور میرے دنیا سے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہے۔

مزید پڑھیں:مولانا طارق جمیل کا گاڑی کی وائرل ہونیوالی تصویر پر رد عمل سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق اس کمپنی کے ذریعے شلوار قمیض اور کُرتے فروخت کیے جائیں گےاوریہاں مشرقی لباس کا ایک مکمل ذخیرہ موجود ہے اور رسمی لباس اور شادی کے لباس تک ہرطرح کی ورائٹی موجود ہے ۔

Related Posts