معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملبوسات کے برانڈ کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملبوسات کے برانڈ کا افتتاح کردیا
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملبوسات کے برانڈ کا افتتاح کردیا

کراچی: مذہبی اسکالر اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کردیا گیا۔

ملبوسات کے نئے برانڈ ایم ٹی جے کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی، اس موقع پر معروف اینکر اور میزبان وسیم بادامی اور نورالحسن نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔جبکہ اس موقع پر بلائے گئے مہمانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

— فوٹو: اسکرین شاٹ

تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، جس کے بعد قومی ترانہ بھی پڑھا گیا، قومی ترانے کے بعد معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔

لانچنگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر معروف گلوکار شفقت امانت علی نے اسما الحسنیٰ پڑھے جبکہ شیث خان نے نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی، راحت فتح علی خان اور شفقت امانت کی آوازوں نے آنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

— فوٹو: اسکرین شاٹ

اس موقع پر معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر وہ مختلف وجوہات کے باعث شریک نہیں ہوسکے، جس پر ان کا خصوصی ریکارڈ شدہ پیغام بھی نشر کیا گیا۔

مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا بھی شریک ہوئے اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

— فوٹو: اسکرین شاٹ

آخر میں مولانا طارق جمیل نے خصوصی دعا بھی کرائی، دعا کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کی تجارت کا مقصد مدارس کو چلانا اور انہیں با اختیار بنانا ہے، تاکہ ان کا انحصار زکوٰۃ پر نہ ہو۔

واضح رہے کہ ایم ٹی جے برانڈ کی لانچنگ کی تقریب کے دعوت نامے کے مطابق تقریب کا انعقاد موہٹہ پیلس میں کیا گیا اور حکومت سندھ کی جاری کردہ ایس او پیز کے سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ تقریب میں بچوں کی شرکت ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

Related Posts