مولانا طارق جمیل نے بھی کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا طارق جمیل نے بھی کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا
مولانا طارق جمیل نے بھی کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ دیا

کراچی: معروف عالم دین طارق جمیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا جلد ہی کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے جارہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے ترجمان شبیر احمد عثمانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جلد کُرتا اور شلوار قمیض کا برانڈ لانچ کریں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کب لانچ کیا جائے گا۔

لنکڈین پر ایم ٹی جے- طارق جمیل نامی برانڈ کا پیج بھی موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’یہ ایک فیشن برانڈ ہے جس کی نگرانی مولانا خود کررہے ہیں۔

اس برانڈ کا مقصد مولانا کے بتائے گئے اصولوں کو سیکھنے اور عمل کرنے کیلئے لایا جارہا ہے۔ جہاں ملازمت کی آسامیاں بھی پوسٹ کی گئی ہیں۔

جنید جمشید فیشن برانڈ ساؤتھ کے سربراہ بلال اکرم کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ ایم ٹی جے میں ڈائریکٹر آپریشنز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کی دعاؤں سے مولاناطارق جمیل کورونا وائرس سے صحت یاب، ٹیسٹ منفی آگیا

Related Posts