گوادر: مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، گوادر کے عوام اپنے بنیادی حقوق کے لئے سراپا احتجاج تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور حق دو تحریک کے سربراہ نے معاہدے پر دستخط کئے، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے’حق دو گوادر کو‘ تحریک کے طویل احتجاجی دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال کو گوادر جانے کا کہا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دونوں وفاقی وزراء کو ہدایت کی گئی تھی کہ گوادر کے عوام کے مسائل کے جلد حل کی سفارشات مرتب کریں۔
واضح رہے کہ گوادر تحریک کے شرکاء کی جانب سے سمندر میں غیرقانونی ٹرالنگ روکنے، مکران میں چیک پوسٹوں کے خاتمے اور گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا جارہا تھا۔
مزید پڑھیں: گوادر میں بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، شرکاء کا سمندر، خواتین کی خصوصی شرکت