مولانا فضل الرحمن کے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے، نصرت واحد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمن کے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے، نصرت واحد
مولانا فضل الرحمن کے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے، نصرت واحد

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حکومت کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں، پی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف و دیگر سیاسی قائدین کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما ء نے کہا کہ این ایف سی تمام پارلیمانی رہنماؤں کی باہمی مشاورت اور رضامندی سے ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور قانون سازی کے تمام امور میں گفت و شنید کو ترجیح دیتی ہے۔

نصرت واحد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کو گرانے کے مقصدمیں کامیاب نہیں ہوں گے ہمیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آئینگے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی مسائل پر بھی جلد قابو پالیا جائے گا معیشت کو مضبوط بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے مشکلات عارضی ہیں جلد ان سے نجات حاصل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔

Related Posts