مولانا فضل الرحمن کے بھائی نے گنڈاپور کا چیلنج قبول کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی امین گنڈا پور اور انجینئر ضیاءالرحمن
فوٹو آج

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینیئر ضیاء الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

خیبرپختونخوا میں سیاسی تبدیلی اور سینیٹ الیکشن کے معاملے پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی عمرامین گنڈا پورآمنے سامنے آگئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا، جس پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان نے الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی انجینئر ضیاء الرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ علی امین گنڈا پور تمہارا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے۔

انجینئر ضیاء الرحمان نے علی امین گنڈا پور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ، مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں مگر یہ ان میں سے نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے مطابق علی امین گنڈاپور کے انداز گفتگو اور تکلیف سے انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کے چل چلاؤ کا زمانہ آچکا ہے۔

اس کے بعد علی امین گنڈا پور نے پھر بیان داغتے ہوئے کہا کہ ضیاء الرحمان سے زیادہ ووٹ تو میرے گھر کا جمعدار لے گا، مولانا کے بیٹے نے بھی چیلنج کیا تھا، آج وہ کہاں ہیں، پہلے کہا تھا اسمبلی میں ہم ہوں گے، آپ نہیں۔

مولانا کے بھائی کو دیکھ کر عمر امین گنڈا پور بھی بھائی کی مدد کے لیے معاملے میں کود پڑے اور مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عمر امین گنڈا پور نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو اپنے سیاسی قد کاٹھ کا اندازہ ہونا چاہئے، میرے بھائی کے مقابلے کا سوچنا بھی ان کے بس میں نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 13 جولائی کو لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی آئی خان میں میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، مولانا فضل الرحمان نے الیکشن جیت لیا تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔

Related Posts