مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کو لیکر میدان میں آگئے، حکومت سے فوری استعفے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

پی ٹی آئی اور جے یو آئی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ملک فی الفور نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے اعزازا میں دیے گئے عشائیے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کی۔

بھارت کو بڑا دھچکا، کشمیریوں نے سری نگر میں جنرل عاصم منیر کے پوسٹر لگا دیے

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسد قیصر کی دعوت پر آج اپوزیشن کا الائنس یہاں آیا ہے، ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور سب جماعتوں کا یہ مؤقف تھا 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، یہ منڈیٹ عوام کا منڈیٹ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے، حکومت فی الفور مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرے، چیف الیکشن کمشنر کی آئینی مدت پوری ہوچکی، نئی تعیناتی کے لیے مشاورت ہونی چاہیئے، اگر الیکشن کمیشن واقعی آزاد اور خود مختار ہے تو اسے مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

سربراہ جمعیت علما اسلام نے مزید کہا کہ عوامی مینڈیٹ نہ رکھنے والوں کو اقتدار پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں، مقاصد کے حصول کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائےگا۔

Related Posts