مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمن کی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل، پورے ہفتے احتجاج کا اعلان
مولانا فضل الرحمن کی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل، پورے ہفتے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو مسترد کردیا،تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے جا ری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں، ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی گئی فورس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔ اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نیت کرنی چاہیے، ہم ٹائیگر فورس کی طرف سے کسی ریلیف کے کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں اپنے رضاکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کی معاونت کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کورونا ٹائیگر ریلیف فورس بنانے کا اعلان کیا تھا جو کہ لوگوں کو امداد پہنچائے گی اور وائرس سے متعلق آگاہی اور آئسولیشن کا طریقہ کار بتائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کو سرمائے سے شکست نہیں دی جاسکتی، پوری قوم متحدہ ہوگی تو کامیابی ملے گی، کورونا کے خلاف ہماری طاقت ایمان اور نوجوان ہیں۔

ٹائیگر فورس کیلئے رجسٹریشن کا عمل وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے ذریعے کیا جارہا ہے اور یکم اپریل سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے بھی ٹائیگر فورس کے قیام کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس اقدام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا تھا کہ کورونا ٹائیگر فورس کورونا کے خلاف قومی کوششوں کو سیاسی بنا دے گی، اس وقت کوئی قومی تعاون پالیسی موجود نہیں ہے۔

Related Posts