سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: سربراہ جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سوئیڈن میں مسلسل اسلامو فوبیا کے واقعات ہورہے ہیں جس سے امت مسلمہ کے ہر فرد کو دکھ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب تنگ نظری کا مظاہرہ کیوں کررہا ہے، تحمل کا جذبہ ختم ہونے کو آزادی اظہار رائے کا نام دیا گیا، ایسی آزادی اظہار رائے کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلامی مالیات: مسلم اور غیر مسلم دونوں کمیونیٹیز کیلئے یکساں مفید  

حکومتی اتحاد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم سے احتجاج کی اپیل ہے، اتوار کو ملک بھر میں سوئیڈن کےخلاف احتجاج کیا جائے گا، کراچی میں سب سے بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے حکومت سے فوری طور پر پاکستان سے سویڈن کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی، او آئی سی کے فورم پر سویڈن سے تعلقات ختم کرنے پرغور کیا جائے۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کل سویڈن میں پھر توہین کا واقعہ ہوا، فوری طور پر سویڈن کے سفیر کو نکالا جائے، او آئی سی کے فورم پر سویڈن سے تعلقات ختم کرنے پر غور کیا جائے۔

علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ تمام انبیاء ہمارے ایمان کا حصہ ہیں، پاکستان علما کونسل کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں، جب تک سویڈش حکومت معذرت نہیں کرتی تعلقات بحال نہیں ہونے چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ میں بھی جانا چاہئے، اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں، محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانا ہے، کسی مکتبہ فکر کی دل آزاری نہیں ہونی چاہئے۔

Related Posts