لاڑکانہ: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ٹرانسجینڈر قانون قرآن اور سنت سے متصادم اورقابل مذمت ہے۔ اس میں ترامیم پیش کریں گے۔
عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کررہے ہیں۔ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ عمران خان ہوتا کون ہے کہ حکومت کو کہے کہ آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا عمران کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ چیخو وہی ہوگا جو آئین ہے۔
صحافیوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے نے کیس پر نظر ثانی کیلئے وقت مانگ لیا
اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ ابھی تک کئی علاقوں میں پانی جمع ہے لوگ سڑکوں پر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے متعلق سندھ حکومت سے بات کریں گے۔