مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کا عالیشان ولیمہ۔ “یہ وہ سنت نہیں، جسکا درس دیا جاتا ہے”

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم ملکی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

 جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئیں، بڑے پیمانے پر اخراجات اور شان و شوکت سے ولیمے کے انعقاد پر عوام نے سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔

 

 

تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے شرکت کی۔

 

 

مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، محمود اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، لیاقت بلوچ، اکرم درانی اور مولانا عبدالواسع بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ آفتاب شیرپاؤ، قاری حنیف جالندری، سلیم مانڈی والا، حافظ حمداللہ، کامران مرتضیٰ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی مولانا اسجد کے ولمیہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل دیکھا گیا۔ بہت سے صارفین تقریب پر ہونے والے اخراجات پر سوالات اٹھانے لگے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ وہ سنت نہیں، جس کا ہمیں درس دیا جاتا ہے۔

Related Posts