مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گلے لگا لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلیے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گیا، باوجود اس کے کہ مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کو بغیر کسی حتمی فیصلے کے مسلسل انگیج رکھتے آ رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے وفد کی قیادت پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر وفد میں ان کے ساتھ سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز، رؤف حسن اور اخونزادہ یوسفزئی بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی وفد کا جے یو آئی کے اعلیٰ عہدیداروں نے پُرجوش استقبال کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قائدین کو گلے بھی لگایا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کامیاب مقدمہ لڑنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد پیش کی۔

Related Posts