مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو شاہ رخ خان سے بڑا ایکٹر قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان حادثے کے ذریعے ہمدردیاں سمیٹ رہا ہے، ان پر حملے کا واقعہ پنجاب میں ہوا، سیکورٹی پنجاب پولیس کی تھی لیکن عمران خان سب کو کنفیوز کررہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ایکٹنگ میں شاہ رخ اور سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے- عمران خان کبھی دوڑ کر چلتا ہے کبھی زخم کے اوپر پلاستر چڑھا دیتا ہے، یہ کونسا طریقا ہے؟ ہڈی ٹوٹتی ہے تو پلاستر ڈالہ جاتا ہے ، زخموں کے اوپر پٹی لگائی جاتی ہے، پتہ نہیں کیا ہے اس طرح کا ڈراما دنیا میں شاید کوئی کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب حکومت پر غلط ایف آئی آر کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ پنجاب میں ہوا اور ملبہ وفاق پر ڈالا جا رہا ہے، اس کی ڈرامے بازیاں سمجھ میں نہیں آرہی، یہ ساری دنیا کو چور چور کہتا ہے لیکن وقار کی زبان استعمال نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو جے آئی ٹی اس پر بننی چاہیے کہ عمران خان نے جھوٹا خط کیوں لہرایا، جھوٹ کیوں بولا، ان کے کس کس جھوٹ پر رویا جائے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ناکام ہوچکا ہے، ٹھس ہوچکا ہے، اب دوبارہ اس کی تشکیل نہیں ہوسکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکیم ثناءاللہ بھی اب طاقتور نسخہ بنا کر بیٹھا ہوا ہے۔

Related Posts