فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے درمیان عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے درمیان عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق
فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کے درمیان عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور طریقے سے تحریک چلائی جائےگی۔

حزب اختلاف کی جماعتوں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران اس بات پر مکمل اتفاق پایا گیا کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے عید کے بعد حکومت کے خلاف میدان میں نکلیں گے۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق محمودخان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں بلکہ  فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری اور انہوں نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی سینئر قیادت کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پیر کے روز پارٹی رہنماؤں  سے مشاورت کریں گے۔

Related Posts