میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر
میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

لاہور: سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھو ہیڈن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق میتھوہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان بولر اور آصف علی میں گرما گرمی، آئی سی سی کا فیصلہ آگیا

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق اُن کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔ اس ضمن میں ایک مرتبہ پھر پارٹنرشپ پر میں بینک الفلاح کا بھی مشکور ہوں۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹر ہیڈن نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پُرجوش ہوں۔

میتھیو ہیڈن کاکہنا تھا کہ میں ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہا ہوں۔

Related Posts