سوشل میڈیا صارفین دوسری بیوی کی تلاش کیلئے ویب سائٹ بنانے پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Second Wife

سوشل میڈیا صارفین نے دوسری بیوی کی تلاش کیلئے ویب سائٹ بنانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے شرمناک اقدام قرار دیدیا ہے۔

آزاد چائے والا نے ایک منفرد اورحیران کن ویب سائٹ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام متعارف کروائی ہے، ویب سائٹ مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کرے گی اور اس کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کرسکیں گے۔

سوشل میڈیا پر سیکنڈ وائف ویب سائٹ کے حوالے سے شدید تنقید کی جارہی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ عام طور پر اسلام میں ازواج مطہرہ کے معاملے کو غلط انداز سے پیش کیا جاتا ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ پیغمبر اکرم ﷺ کی سنت ہے کہ زیادہ شادیوں کی صورت میں طلاق اور بیوہ عورتوں سے شادی کریں۔

مزید پڑھیں:گلوکارہ جنیفر لوپیز کا ایلیکس سے علیحدگی کے بعد مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویب سائٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی ایپ بھی تیار کریں جو بے روزگاروں کے لئے نوکری تلاش کرنے میں مددگار ہو، یا ایسی ایپ جس سے  بدانتظامی اور جعلی آن لائن اکاؤنٹس کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پہلی بیوی تلاش کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔

Related Posts