کراچی میں میٹرک امتحان کے نتائج کا اعلان ،146677 طلبہ کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Matriculation Science General Results Announced

کراچی : اس سال 148940 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے،146677 بچے کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 98اعشاریہ 48 فیصد رہا ۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو جماعت دہم سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو، انسپکٹر آف انسٹیٹیوشنز سید محمد علی شائق، رزلٹ کمیٹی کے ممبران اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ طلباء وطالبا ت یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس bsekلکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا میٹرک کی بنیاد پرعارضی داخلے دینے کا اعلان

سائنس گروپ میں 156287 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 148940 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ دونوں پرچوں میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 2263 اور صرف ایک پرچے میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 7347 رہی۔

امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 84945طلباء اور 71342 طالبات شامل ہیں۔ کامیابی کا تناسب 98.48 فیصد رہا، کامیاب طلباء و طالبات میں سے 41476 نے اے ون گریڈ، 24977 نے اے گریڈ، 23754 نے Bگریڈ، 23213 نے Cگریڈ، 22444 نے D گریڈ اور 10204 نے E گریڈ حاصل کیا۔

اضافی پرچہ دینے والے کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 609 رہی اس طرح تمام پرچوں میں کامیاب طلباء وطالبات کی تعداد 146677 رہی۔

Related Posts