کراچی: میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Matric supplementary exam schedule for Karachi students issued

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس اور جنرل گروپس کے سپلیمنٹری امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

امتحانات یکم جنوری 2025 سے شروع ہوں گے اور دو نشستوں میں منعقد کیے جائیں گے، صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک اور شام 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک پرچے ہونگے۔

یہ شیڈول باقاعدہ اور پرائیویٹ امیدواروں دونوں کے لیے ہوگا۔ ایڈمٹ کارڈز 23 دسمبر سے تقسیم کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ اسکول ایجوکیشن اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

ہزاروں پاکستانیوں کی یورپ میں پناہ کی درخواستیں، کتنے لوگوں کو کامیابی ملی؟

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ 2025 سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 اپریل 2025 سے شروع ہوں گے۔ ان کے نتائج بالترتیب 15 جولائی اور 15 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔

سندھ میں نیا تعلیمی سال اپریل 2025 سے شروع ہوگا، جبکہ کالجوں میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست 2025 سے ہوگا۔

Related Posts