کراچی میں میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Matric practical exams postponed in Karachi

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شب معراج کی وجہ سے 28 جنوری کو ہونے والے میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیے۔

کنٹرولر امتحانات زاہد حسین بھٹی کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے 28 جنوری کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

زاہد حسین بھٹی نے تصدیق کی کہ کراچی میں میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات کی نئی تاریخ 31 جنوری 2025 مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل 10 جنوری کو سندھ حکومت نے نجی اسکول انتظامیہ کو اس سال میٹرک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء سے جون اور جولائی کی فیس وصول کرنے سے روک دیا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کراچی رافعہ جاوید نے بتایا کہ کچھ نجی اسکولوں کے خلاف میٹرک کے طلبہ سے جون اور جولائی کی فیسیں مانگنے کی شکایات درج کی گئی تھیں۔

اب کوئی بچوں کو پریشان کرکے تو دکھائے، سردی کے حوالے سے پرائیویٹ اسکولز کو سخت ہدایات جاری

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’بخبر سویرا‘ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کو میٹرک کے طلباء سے جون اور جولائی کی فیسیں وصول کرنے سے منع کیا گیا ہے جو مارچ 2025 میں ہونے والے امتحانات میں شریک ہونے والے ہیں۔

ہدایت کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کو اپریل 2025 تک اپنی فیس ادا کرنا ہوگی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے متنبہ کیا کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیویٹ سکولز کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دریں اثنا پرائمری سے 9ویں جماعت کے طلباء کو جون اور جولائی کی فیسیں ادا کرنی ہوں گی، بالترتیب اپریل اور مئی 2025 میں واؤچر جاری کیے جائیں گے۔ جون اور جولائی کی فیس کے لیے جاری کردہ واؤچرز جولائی 2025 کے آخر تک قابل ادائیگی ہوں گے۔

Related Posts