جنوری 2024 کے وسط میں دنیا کے کئی حصوں سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ ٹکٹوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوز آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا کہ طویل فاصلے کے راستوں پر بھی کرایوں میں کمی آئے گی، اور وہ مسافر جو آخری منٹ کی بکنگ کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بھی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے طویل فاصلے کے راستوں پر جنوری کے دوسرے اور تیسرے ہفتے تک ”کرایوں میں سب سے بڑی کمی” نظر آئے گی۔
ماضی قریب میں بڑے ٹور گروپس کی جانب سے دبئی کی پروازوں کی مانگ بہت زیادہ رہی ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کے لیے آخری لمحات کی پروازیں بک کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
مقامی اور بین الاقوامی ایئر لائنز نے سردیوں کے موسم سے فائدہ اٹھایا جہاں انہوں نے سفری مانگ میں اضافہ دیکھا۔انٹرنیشنل ایئر ٹریول ایسوسی ایشن کے مطابق، 2024 میں تقریباً 4.7 بلین افراد کے سفر کی توقع ہے۔