کراچی کے علاقے کورنگی میں گودام چورنگی کے نزدیک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fire broke out in a warehouse on the Super Highway in Karachi

کراچی  کے علاقے کورنگی میں گودام چورنگی کے قریب کپڑے کی فکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ہے جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ آگ صبح کے وقت لگی۔

آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ فرسٹ فلور پر موجود پیکجنگ ہال سے شروع ہوئی۔

فرسٹ فلور سے ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ پھیلتی چلی گئی جو فیکٹری کے دوسرے فلور تک جا پہنچی جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پاکستان نیوی کے فائر انجنز نے بھی کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کی مدد شروع کردی۔

نیوی اور فائر بریگیڈ اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ فائر فائٹرز کو گہرے دھویں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابھی تک واقعے میں کسی کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی قرار دی گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے۔

فائر بریگیڈ اور نیوی حکام کے علاوہ فیکٹری میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کو تیز ہوا کے پاعث یہ خدشہ ہے کہ کہیں آگ اردگرد کی بلڈنگز کو لپیٹ میں نہ لے لے۔

واقعے کے بارے میں تمام فائر ہائڈرینٹس کو الرٹ کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ جب آگ لگی، اس وقت فیکٹری میں افسران یا اہلکاروں سمیت کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی  میں قائم3 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی

Related Posts