پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشعل خان اور حماد شعیب نے موسیقی کی تھاپ پر رقص کیا جس کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار حماد شعیب اور اداکارہ مشعل خان نے اپنے اپنے اکاؤنٹس سے رقص کی ویڈیو کو شیئر کیا جس پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ویڈیو لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لی۔
ٹی وی میزبان کا عائزہ کی ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف
ایک سوشل میڈیا صارف (لالی ووڈ) کا کہنا تھا کہ مشعل خان اور حماد شعیب کا رقص فلیکس۔ایبل تھا۔ نادیہ سلیمانی نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے، مجھے یہ لڑکی (مشعل خان) پسند نہیں۔
سجل احمد نے کہا کہ میں نے یہ ویڈیو 5 بار دیکھی ہے جن میں سے 3 مرتبہ میری توجہ مشعل خان کے رقص پر تھی جبکہ 2 بار حماد شعیب پر۔ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی رقص کی ویڈیو کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ مشعل خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اہم اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جس نے کنزہ کے کردار سے شہرت حاصل کی۔ 2019 میں سنو چندا 2 میں مشعل کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔