اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی تریمان مریم اورنگزیب نےپریس کانفرنس کرتےہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے دورمیں اب تک جتنی بھی کرپشن ہوئی ہے وہ سب عمران خان کے دستخط سے ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا وزیر اعظم عمران خان پر براہ راست کرپشن مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں کیونکہ جس دن ان مافیاز کی آمدن بند ہوگئی،اسی دن وزیراعظم کے اخراجات بھی بند ہو جائیں گے ،انہوں نے کہا عمران خان کے لاہور والے گھر کی تزئین وآرائش بھی آٹا ، چینی اور دیگر معاملات میں کرپشن کے باعث کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کاوزیراعظم آج بھی یہی سمجھتاہےکہ وہ کنٹینرپر کھڑاہےکیونکہ جب دیگرممالک کے وزرائے خارجہ اور پاکستان آرہے تھے یہ تب بھی شریف خاندان کی ہی بات کرنے میں لگے ہوئے تھے کیونکہ عمران خان شریف خاندان کے فوبیامیں مبتلا ہوچکےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کے پی میں صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، بلاول بھٹو