ایک باری پھرشیر،نائب صدرن لیگ مریم نوازنےایک اورموقع مانگ لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاہےکہ کےپی کےمیں پی ٹی آئی کی شکل میں عذاب مسلط ہے اس لیےان لوگوں سے جان چھڑانےکیلئے ن لیگ کوایک مرتبہ پھراقتدارمیں آنے کاموقع دیناہوگا۔

انہوں نے کہا فضل الرحمان نے کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں بہت اہم کام کرکے دیکھایا ہے،اس لیے ن لیگ کوبھی کےپی کےپرتوجہ دینی ہوگی کیونکہ وہاں ہمارابڑاووٹ بینک موجودہے،انہوں نے کہاکہ آج پی ٹی آئی کے اپنے ایم این ایزاور ایم پی ایزاس پر تنقیدکررہے ہیں آئندہ الیکشن میں انکی ٹکٹ لینےوالابھی کوئی نہیں ہوگا کیونکہ جو ان کی ٹکٹ لے کر اب عوام کےدرمیان جائے ایسے یہی کہوں گی کے ہیلمٹ پہن کرجائے۔

مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نوازسے ایک صحافی نےسوال کیاکہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی طرف سے وزارت کاامیدوارکون ہوگا؟جس پر انہوں نے جواب دیاکہ میرااورشہبازشریف کاباپ اوربیٹی کارشتہ ہے،وہ سینئررہنماہیں لیکن جب یہ وقت ائےتواس کافیصلہ پارٹی کرے گی،انہوں نے کہاشہبازشریف سمیت پوری پارٹی نے وزیراعظم کے امیدوارکااختیار صرف نوازشریف کودےرکھاہےاگر ہو شہبازشریف کوامیدواربانتےہیں تومیں انکے ساتھ کھڑی رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:شوکت ترین اچھےآدمی تھےلیکن اب رضیہ غنڈوں میں پھنس چکی ہے،سعیدغنی

انہوں نے مزیدکہاکہ یہ پہلی حکومت ہے جواقتدار میں ہوتےہوئےبھی ضمنی الیکشن ہار رہی ہےاس لیے عمران خان کوچاہئے کہ وہ فوری سیٹ چھوڑدیں۔

Related Posts