مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النساء کار حادثے میں زخمی، آئی سی یو منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النساء کار حادثے میں زخمی، آئی سی یو منتقل
مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النساء کار حادثے میں زخمی، آئی سی یو منتقل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہر النساء حادثے میں زخمی ہوگئیں، جنہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہر النساء کے سر پر شدید چوٹ آنے پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی، وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں تاہم الحمداللہ اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔

واضح رہے کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے ن لیگ کی نائب صدر کی حیدرآباد روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ مریم نواز آج کل سیاسی طور پر بہت سرگرم ہیں اور پی ڈی ایم کے جلسوں کی وجہ سے وہ ملک کے مختلف شہریوں میں سفر کرتی رہتی ہیں۔

رہنما ن لیگ مریم نواز 5 فروری کو وہ پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر گئیں تھیں جہاں انہوں نے موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی مفادات اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک ہے، مریم نواز

Related Posts