مریم نواز کے حلیمہ سلطان بننے کی کوشش پر سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz's attempt to become Halima Sultan caused a storm on social media

گلگت: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کا روپ دھارنے پر سوشل میڈیا صارفین نے طوفان برپا کردیا ہے۔

مسلم لیگ کی رہنماء نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے نگر خاص میں انتخابی جلسے میں شرکت کے موقع پر حلیمہ سلطان کی طرز کا لباس زیب تن کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کبھی مادر ملت فاطمہ جناح، کبھی محترمہ بینظیر بھٹو اور کبھی حلیمہ سلطان بن جاتی ہیں، آگے دیکھیں کونسا روپ دھارتی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سپورٹرز کی جانب سے مریم نواز کے اس روپ کو بیحد پسند کیا گیا جبکہ میڈیا پر بھی مریم نواز اور حلیمہ سلطان کی تصاویر گردش کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ظالم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، حکومت جانیوالی ہے، مریم نواز

سوشل میڈیا پرن لیگ کے مخالف حلقوں کی جانب سے مریم نواز کی تصویر پر مذاق بھی اڑایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز عوام اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اس طرح کے کام کرتی ہیں تاکہ میڈیا کی توجہ ان پر مرکوز رہے۔

 

Related Posts