لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمرہ پر جانے کے لیے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست واپس لے لی۔
لاہور ہائیکورٹ نے مدعی کی جانب سے درخواست واپس لینے کے بعد درخواست نمٹا دی۔
اس سے قبل مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا ،لاہور ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ ایک دن میں دوسری بار تحلیل ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کی عمرہ پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کیاتھا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا، جلد وطن واپسی کا امکان