مریم نواز 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کریں گی، انتظامات مکمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz will visit Karachi on April 24

لاہور:مسلم لیگ م کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ مریم نواز کوسیاسی سرگرمیوں کی اجازت مل گئی ہے اور 24اپریل کو 2روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق طبیعت میں بہتری آنے پر مریم نواز کے معالجین نے انہیں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیدی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز این اے 249میں لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی اور25اپریل کو پارٹی رہنمائوں سے ملاقات بھی کریں گی۔

مزید پڑھیں:لاہورہائیکورٹ نے اثاثہ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور کرلی

مریم نواز کراچی بلدیہ ٹاؤن چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات سے بھی مریم نواز کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔

Related Posts