این اے75 کے نتائج تبدیل کئے توسخت ردعمل سامنے آئیگا، مریم نواز کی وارننگ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam nawaz

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ خلائی مخلوق والے بھی واردات کے نئے نئے طریقے استعمال کرتے ہیں، این اے 75 کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بہت سخت ردعمل سامنے آئیگا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ 23 پولنگ ا سٹیشنوں کے نتائج روک کر آخر کونسا کھیل کھیلا جارہا ہے،پولنگ کا عملہ کیسے غائب ہوگیا،کیا زمین کھا گئی انھیں؟یا پھر کہیں بارڈر کراس کرگئے کہ ان سے فون پر بھی رابطہ نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ 12 گھنٹے بعد پولنگ کا عملہ واپس اپنے ٹھکانے پر پہنچا،پتہ تو کریں کیا واقعی وہ ڈسکہ سے نکلے تھے یا کراچی سے۔

مزید پڑھیں:ہمارا الیکشن چوری ہوا تھا، الیکشن کمیشن کا عملہ چوری ہوگیا، شاہد خاقان عباسی

مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ خلائی مخلوق والے بھی واردات کے نئے نئے طریقے استعمال کرتے ہیں،پہلے صرف ووٹ چوری کرتے تھے لیکن اب ووٹ کے ساتھ ساتھ الیکشن عملہ بھی چوری کرنے لگے ہیں، جان لیں اگر نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کی گئ تو اس کا بہت سخت ردعمل سامنے آئیگا۔

Related Posts