ریاست انتشار کی کال دینے والے کو طاقت سے روکے گی۔ مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملک گیر احتجاج کی کال پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار کی کال دینے والے کو ریاست طاقت سے روکے گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملک گیر احتجاج کی کال کے متعلق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ریاست انتشا کی کال کو پوری طاقت سے روکے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

این اے 240 کا ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کا امیدوار کامیاب

بیان میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، اس کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 300 روپے ہونی چاہئے۔ عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوتی نظر آئی تو جان بوجھ کر پیٹرول سستا کیا گیا۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کو امپورٹڈ حکومت قرار دیتے ہوئے تحریکِ انصاف نے اپنا سب سے بڑا مطالبہ اتحادیوں کے سامنے رکھ دیا ہے کہ جلد از جلد عام انتخابات منعقد کیے جائیں تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن آئندہ برس اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے اتوار کی شب سے ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف سازش میں ملوث افراد نے مہنگائی کا راگ پکڑا ہوا تھا۔ آج کی مہنگائی میں تنخواہ دار طبقہ کیسے گزارا کرے گا۔ آرام سے بیٹھے رہے تو مہنگائی اور بڑھے گی۔ 

Related Posts