مریم نواز اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سے آج ملاقات کریں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا میں مریم نواز کے گلے کا کامیاب آپریشن کردیا گیا
جنیوا میں مریم نواز کے گلے کا کامیاب آپریشن کردیا گیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سے آج ملاقات کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی وطن واپسی کے بعد سیاسی طور پر متحرک ہوگئیں۔ مریم نواز نے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو آج ملاقات کیلئے طلب کر لیا۔اراکینِ اسمبلی مریم نواز کو اپنی اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے، مریم نواز

مریم نواز اپنے والد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے بعد پاکستان پہنچی تھیں جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات سے خوفزدہ نہیں ہے اور جب پنجاب میں انتخابات ہوں گے تو وہ اکثریتی نشستیں حاصل کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے لاہور میں گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف جلد ان کے درمیان ہوں گے۔آپ ان کو 3 بار اقتدار مین لائے لیکن ان لوگوں نے بار بار نواز شریف کو حکومت سے نکالا۔

Related Posts