پیپلزپارٹی سے مایوس مریم نوازکا آج فضل الرحمٰن سے ملنے کا فیصلہ،ملاقات طے پاگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz, Fazlur Rehman aur Bilawal Bhutto meet in islamabad
گیلانی کی فتح کے بعد پی ڈی ایم کے اختلافات میں مزید اضافہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر قدم پیچھے ہٹانے کے بعد امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے امیدیں لگالی ہیں، مریم نوازآج شام کو سربراہ پی ڈی ایم سے ملاقات کریں گی۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات طے پا گئی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج رات 7 بج کر 30 منٹ پر ہو گی،مریم نواز ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کے گھر جائیں گی ۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے استعفوں کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کیا ہے جبکہ مریم نواز کسی بھی صورت نوازشریف کی وطن واپسی کے حق میں نہیں ہیں اس لئے آج سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کریں گی۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں دراڑیں، استعفے نواز شریف کی وطن واپسی سے مشروط

مریم نواز اور فضل الرحمٰن پی ڈی ایم میں پیدا ہونیوالے عدم اتفاق اور حکومت کیخلاف تحریک کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرینگے۔

Related Posts