لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انقلابی قدم سامنے آگیا۔ پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو ہفتے میں 2 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو ہفتے میں 2 چھٹیاں دی گئی ہیں جبکہ پنجاب حکومت اسکولوں میں پیر سے لے کر جمعہ تک تدریسی اوقاتِ کار میں اضافے اور ہفتے کے دن اسکولوں میں مکمل چھٹی کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔
پنجاب حکومت ہفتے کے روز سرکاری اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی چھٹی کا دن رکھنے کے ساتھ ساتھ اسی روز اساتذہ کی ٹریننگ کا دن مقرر کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔ چھٹی کا حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کیلئے پیشگی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے قائم کیے گئے صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا ہوگا۔
حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے کہا کہ عید پر صفائی کا جو معیار قائم کیا گیا، اسے ہر صورت قائم رکھنا ہوگا۔ صوبے کے ہر ضلعے میں عید کی طرح مانیٹرک کیلئے مستقل کنٹرول روم ہونا چاہئے۔