اسموگ کا مسئلہ حل کرنے میں کئی سال لگیں گے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز
(فوٹو: فیس بک/مریم نواز)

کالا شاہ کاکو: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فضائی آلودگی کے مسئلے کی پیچیدگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کا مسئلہ حل کرنے میں کئی سال لگیں گے۔

تفصیلات کےمطابق رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں کسانوں کو زرعی مشین سپر سیڈر دینے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب بھر کے کسانوں کو 5ارب کی لاگت سے 5000سپر سیڈرز دے رہی ہے۔

خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ سپرسیڈر سے فضائی آلودگی کم ہوگی کیونکہ اس سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت نہیں رہتی۔ صوبے کی ترقی کا راستہ کھیتوں سے ہو کر گزرتا ہے، کل گرین ٹریکٹر کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی پہلی تقریب ہوگی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قرعہ اندازی میں شمولیت کیلئے 16 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، زراعت کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔ اسموگ ہر سال آگے بڑھنے والا اژدھا ہے، اس سے کئی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔ اسموگ کا مسئلہ حل کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت ہمارے اقدامات پر عمل کرے تو دونوں ممالک کے عوام کی بھلائی ہوگی۔ پنجاب میں فتنہ و فساد کی سازش کرکے حکومت اور کسانوں کی لڑائی کی کوششیں کی گئیں۔ صوبائی حکومت نے اپنی توجہ اپنی کارکردگی پر مرکوز کر رکھی ہے۔

Related Posts