عمران خان ملاقاتوں کی بھیک اور معافیاں مانگ رہا ہے۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

شجاع آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ملاقاتوں کی بھیک اور معافیاں مانگ رہا ہے۔ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ نے افواجِ پاکستان کو جھکانے کا سوچا مگر چال اُلٹی پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شجاع آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کر جائے گا۔ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ عمران خان نے جن کے خلاف چال چلی، انہی سے ملاقاتوں کی بھیک مانگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 زرداری کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ تسلیم کریں، سراج الحق

خطاب کے دوران ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ 9 جون کو یو ٹیوب پر بیٹھ کر عمران خان نے عسکری حکام سے ملاقاتوں کی بھیک اور معافیاں مانگیں۔خود پر برا وقت آیا تو کارکنان کو ذمہ دار ٹھہرا کر انہیں بس کے نیچے پھینک دیا ہے۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے سے بہت تکلیف ہوئی، اچھا ہوا ملک کے دشمن کی پہچان ہوگئی۔ فتنہ اور فساد کا باب ختم ہوا، اب ہم ترقی کا سفر شروع کریں گے۔ ملک تعمیر کرنے والے ہاتھ توڑ پھوڑ نہیں کرتے۔

شجاع آباد میں ورکرز کنونشن کے دوران مریم نواز کو سونے کا تاج اور روایتی چادر پہنائی گئی۔ چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز  کا کہنا تھا کہ ملک تعمیر کرنے والے ہاتھ توڑ پھوڑ کرنے والوں کو توڑ دیتے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی کے بعد ملک ٹیک آف کرے گا۔

Related Posts