قوم مایوس نہ ہو، پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیرے ختم کردیں گے۔مریم نواز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے عمران خان کو تڑپا کر رکھ دیا۔مریم نواز
شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے عمران خان کو تڑپا کر رکھ دیا۔مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم مایوس نہ ہو، ہم پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیروں کو ختم کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب ویمن ونگ کی عہدیداران سے ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی اور غربت سے قوم کی آنکھوں میں آنسو لانے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شعبہ خواتین کا سیاسی و جماعتی سطح پر کردار ناقابلِ فراموش رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

حلیم عادل شیخ کراچی سے گرفتار

پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ شعبہ خواتین ہر معرکے میں بہادری، نظریاتی وابستگی اور جرآت کا بے مثال مظاہرہ کرتا نظر آیا۔ خواتین اور نوجوان سیاست کا ہراول دستہ ہیں۔ نواز شریف نے ہر دور میں نوجوانوں اور خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کیے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک نواز شریف کا دور کم ترین مہنگائی اور تیز ترین ترقی کا دور رہا۔ پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم ہوگی جیسے ن لیگ نے لوڈ شیڈنگ کو ختم کردیا تھا۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے قوم میاوس اور ناامید نہ ہو۔ چار سال کا پراجیکٹ عمران خان مہنگائی کا سبب بنا۔ لاڈلے کیلئے نواز شریف کو نااہل کیا گیا۔ اگر یہ نہ کیا جاتا تو پاکستان میں آج خوشحالی ہوتی۔

مریم نواز نے کہا کہ قوم سوال پوچھتی ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے بے دخل کرکے ہمیں مہنگائی کی سزا کیوں دی گئی؟ن لیگ ان شاء اللہ عوام کو مہنگائی سے پھر نجات دلائے گی۔ قوم کے آنسوؤں کو خوشحالی کی ہوا سے پونچھا جائے گا۔