لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ ہال سے کیمرے نکلنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سلیکٹرز کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کامیاب ہونگے۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل پولنگ بوتھ سے کیمرے برآمد ہونے پر اپنے ٹوئٹرپیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سلیکٹرز بےنقاب ہوگئے ہیں،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا آئی ہے لیکن اب سلیکٹرز کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
ایک بار پھر سلیکٹرز بےنقاب۔۔۔۔
اب سلیکٹرز کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی— Maryam Nawaz Sharif (@Shamsa_Nawaz) March 12, 2021