لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی کا احسن اقدام کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے 100 یونٹ فری بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مریم نواز نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مریم نواز کا ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ مفت بجلی کااقدام عدالتوں میں لے جانے کے بجائے خیبر پختونخوا (کے پی) میں ناداروں کو مفت بجلی دیں۔پنجاب میں غریب کو مفت بجلی کا احسن اقدام کیا گیا ہے۔
پنجاب میں غریب کو مفت بجلی دینے کے احسن اقدام کو عدالتوں میں لے جانے کی بجائے خیبر پختون خواہ کے ناداروں کوبجلی مفت فراہم کریں یا پھر خیبر پختون خواہ حکومت کو فتنہ خان کو پالنے کے لیے اور اسکا خرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟ محنت کریں، حسد نا کریں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 5, 2022
اُنہوں نے کہا کہ محنت کریں، حسد نہ کریں، خیبر پختونخواکے ناداروں کوبجلی مفت فراہم کریں، خیبرپختونخوا حکومت کو فتنہ خان کوپالنے اور اس کاخرچ اٹھانے کے لیے رکھاہواہے؟
واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔
مزید پڑھیں:اگر مجھے مجبور کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا، عمران خان