عمران خان کے خط کے ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کے ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس سے غیر قانونی طور پر لاکھوں ڈالرز لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ قوم جان لے کہ امریکی خط ڈرامے کی وجہ عارف نقوی کے خلاف متوقع فیصلہ ہے کیونکہ وہ جس الزام میں پکڑے گئے ہیں، اس گھپے میں عمران خان بھی شریک ہیں۔ عمران خان نے غیر قانونی طور پر ان سے لاکھوں ڈالرز لے رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ میں دھمکی آمیز خط کی کھلی سماعت کی جائے۔ عمران خان کا مطالبہ

ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئے جس کی وجہ غیر قانونی فنڈنگ کے ناقابلِ تردید شواہد ہیں۔ اداروں پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کا سبق بھی جلد انتخابات کیلئے دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے۔ کان کھول کے سن لو! تمہاری غنڈہ گردی اور دھمکیاں تمہاری اپنی ہی تباہی کی وجہ بن جائیں گی۔

ن لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق وزیر اعظم اور موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی حکومت نہیں سنبھال سکے، نہ ہی اپنی پارٹی سنبھال سکے اور ان کی باتیں سن لو۔ تمہارا کھیل ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔ ان شاء اللہ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریکِ عدم اعتماد کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو دھمکی آمیز خط کے معاملے پر کھلی سماعت کرنی چاہئے بلکہ یہ کام عدالتِ عظمیٰ کو بہت پہلے کر لینا چاہئے تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی غیر ملکی مراسلے کو حقیقت تسلیم کرچکی ہے۔ 

Related Posts