چشتیاں: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف عمران خان کی لگائی ہوئی آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نہ تو عمران خان کوئی سیاستدان ہیں، نہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت، بلکہ یہ بدمعاشوں اور اوباشوں کا ٹولہ ہی کہا جاسکتا ہے۔
میری پیشی پر ایسے انتظامات کیے گئے ہیں جیسے کلبھوشن آرہا ہو، عمران خان