لاہور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی،مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز لندن سے لاہور واپس پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اتحاد ایئرویز کی پرواز 243 سے لندن براستہ ابوظہبی لاہور پہنچیں، لاہورایئرپورٹ پر ان کے بیٹے جنید صفدر سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔
مریم نواز شریف نے لندن قیام کے دوران اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال اور ان کی وطن واپسی بارے تفصیلی مشاورت کی۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی امیدوں پر نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں:عوام کی امیدوں پر نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں،: مریم نواز
انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔