عوام کی امیدوں پر نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں،: مریم نواز

مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی امیدوں پر نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں۔

مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کا مشاورتی اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت لندن میں منعقد ہوا، انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے حق میں اجلاس میں شرکاء نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی امیدوں پر نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سانحہ 9مئی: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔

تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں