وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی لگائی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مریم نواز
وزیر اعظم عمران خان کی لگائی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وزیر اعظم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران گزشتہ روز مریم نواز نے کہا کہ تمام منصوبوں پر ن لیگ اور نواز شریف کے نام درج ہیں۔ ن لیگ کا دور نکالیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

‘حق دو کراچی تحریک’ کا نیا مرحلہ شروع کر رہے ہیں، حافظ نعیم

اجلاس سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا۔ اسحاق ڈار نے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا اور معیشت چلائی۔ شہباز شریف ہمیشہ سے نواز شریف کو صدر مانتے آئے ہیں۔

خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ قائدِ اعظم کی وراثت کی امین ہے۔ نواز شریف نے اسے عوامی جماعت کا درجہ دیا۔ مشکلات کے باوجود بھی نواز شریف نے اعلیٰ اخلاق اور صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔ ملک بنانے والے ہاتھ نقصان کا باعث نہیں بنتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لیڈر قوم کیلئے مثال اور استاد ہوتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پر کارکنان کا سب سے زیادہ حق ہے۔ نواز شریف یہاں بیٹھے تمام ممبران اور کارکنان کے دلوں میں بستے ہیں۔ کارکنان نے مشکل وقت میں ساتھ نہ دیا ہوتا تو جماعت یہاں نہ ہوتی۔ 

 

Related Posts