کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر (ر) کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ہوٹل کا دروازہ نہیں توڑا جبکہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر جھوٹ بولا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میں آئی جی سندھ کی طرف سے مزارِ قائد کا تقدس پامال کرنے والے ہلڑ بازوں کے خلاف فوری کارروائی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ قانون پر عمل درآمد لازمی ہے، مریم نواز نے ایک بار پھر یہ جھوٹ بولا کہ ہوٹل کا دروازہ توڑ دیا گیا، ویڈیو میں کچھ اور نظر آرہا ہے۔
وزیرِ بحری امور علی زیدی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کوئی ہتھکڑیاں نظر آتی ہیں؟ کیا ایسا لگتا ہے کہ کیپٹن صفدر کو پولیس یا کوئی فورس گرفتار کر رہی ہے؟
Appreciate the quick action taken by IG Sindh against the the hooligans who disrespected Mazar-e-Quaid.
Law must take its course.
Maryum once again lying that the hotel door was broken. Video shows otherwise. Do u see any handcuffs? Does it look like he was arrested by force? pic.twitter.com/7DLHTiw2kA— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 19, 2020
یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وفاق کا سندھ حکومت کی خدمات کا اعتراف