لاہور:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی تشکیل نو کا آغاز کر دیا۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی، ایک خصوصی کیو آر کوڈ جاری کردیا گیا جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہاکہ اسٹوڈنٹ فیڈریشن نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی شمولیت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:90 روز میں الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان
انہوں نے کہا کہ ا سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جارہاہے، کیو آر کوڈ سکین کریں اور طالب علموں، نوجوانوں کی متحرک اور فعال تنظیم کا حصہ بنیں۔