مریم نواز ن لیگ کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آج شریک ہوں گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Nawaz

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور سینئر ن لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گی جس کیلئے انہوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔ مریم نواز کی آمد پر تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو پارٹی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ عوام حکومت سے تنگ ہیں جبکہ عمران خان وزیرِ اعظم نہیں بلکہ اناڑی کھلاڑی ہیں۔

 احتساب عدالت لاہور میں 9 روز قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بے نقاب ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم بھرپور احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان وزیرِ اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں۔مریم نواز

Related Posts