لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کا حکم جاری کردیا ہے، جس کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں پلاٹوں کی تقسیم کا آغاز کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے 22 اضلاع کی 33 اسکیموں میں 1 ہزار 892پلاٹ دئیے جائیں گے۔
راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 3مرلے کے 658 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 3 مرلے کے 288 پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 3مرلے کے 518 پلاٹ دئیے جائیں گے۔
بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 3 مرلے کے 131 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 3 مرلے کے 270 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 3 مرلے کے 27 پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس ایک اپنا گھر ہو۔ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہوگا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے درجنوں منصوبوں پر عملدرآمد کیاہے جن کی تفصیل پنجاب حکومت کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔