پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہوگا۔
اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات، ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں وہاں تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔
جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات/ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہورہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا اور تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، joyland نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2023
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیں!
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی ساس ماہ جبین نون کی مبینہ آڈیو سامنے آئی۔
یہ بھی پڑھیں:
اور اب چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک……..
اس آڈیو لیک میں ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ گفتگو کر رہی ہیں۔