لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو نواز شریف کے خلاف سازش کرتے وقت قائداعظم کا فرمان یاد نہیں آیا؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کے فوج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟۔
آپ کی یادداشت ۲۰۱۸ تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور انکےمستقبل تباہ کیے؟قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ آپکی سیاست آپکےہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی https://t.co/2yahxyn1xL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 30, 2022
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا یہ فرمان اُس وقت یاد نہیں آیا؟ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی۔
اسلامی بینکاری کو کامیاب نظام کے طور پر رائج کرنا ہے، اسحاق ڈار
ٹوئٹر پر جاری ایک اور پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی یادداشت محدود ہے لیکن لوگوں کی نہیں۔ آپ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر کے ساز باز کرتے ہیں، وہ آپ کو پالتے اور کھلاتے ہیں۔ اب آپ ان سے غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور جب اس سے انکار کیا جاتا ہے تو آپ انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کیا آپ اعتماد کی کمی سے متعلق بات کرنے کا حق رکھتے ہیں؟ آپ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں؟۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی فوجی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے نئی عسکری قیادت اعتماد کی کمی کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔